26 جون 2013 - 19:30
صدر زرداری کے خلاف مقدمات کھولنے کی اپیل

پاکستان کے صدر کے خلاف مقدمات کھولنے کی اپیل دائر کی گئی ہے

ابنا: پاکستان کی سابق حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے دور میں سیکریٹری قانون یاسمین عباسی کی جانب سے سوئس حکام کو لکھے گئے دوسرے خط کے افشا ہونے کے بعد جس میں کہا گیا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات بند کر دیے جائیں اور اس ضمن میں حکومت کو آگاہ کیا جائے مسلم لیگ کی حکومت نے سوئس مقدمات کی بحالی کے لیے اپیل تیارکرلی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اپیل کے مسودے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ عالمی سطح پرایک جرم ہے جس کی سزا5سال قیداورجرمانہ ہے۔جتناعرصہ سوئس کیسزبندرہے انہیں مقررہ مدت میں شامل نہ کیاجائے
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے دوسرے خط پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون اور اُس وقت کے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو اندھیرے میں رکھا۔ اُنہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲